اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق سیاسی امور کے ماہر حسن ہانی زادہ نے کہا ہے کہ علاقائی بحرانوں کے حل کے سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی سفارتی صلاحیت ایک ناقابل انکار حقیقت ہے۔ حسن ہانی زادہ نے اخبار قدس کی آج کی اشاعت میں لکھا ہے کہ سعودی عرب اور قطر بحران پیدا کرنے اور مذہبی گروہوں کو آپس میں صف آرا کرنے کی بہت مہارت رکھتے ہیں اور بحرانوں کو کنٹرول کرنے کے سلسلے میں ان کے پاس کوئی منصوبہ نہیں ہوتا ہے ان کے برخلاف اسلامی جمہوریہ ایران بہت کم قیمت کے ساتھ بحرانوں پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ حسن ہانی زادہ نے مزید لکھا ہے کہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کا دورۂ بغداد عراق کے سیکورٹی بحران کے حل سے متعلق عراق کی نئی کابنیہ کی تشکیل کے لۓ ایک مثبت قدم ثابت ہوسکتا ہے۔ اور یہ دورہ علاقائي اور عراق کی سطح پر اہم تبدیلیوں کا سبب بن سکتا ہے۔
.......
/169